17 اردو بے وفائی شاعری
1. بہت نزدیک آتی جا رہی ہو
بچھڑنے کا ارادہ کر لیا کیا
2. پڑی رہنے دو انسانوں کی لاشیں
زمین کا بوجھ ہلکا کیوں کریں ہم
3. ہائے وہ اس کا موج خیز بدن
میں تو پیاسا رہا لبِ جو بھی
4. جانِ من تیری بے نقابی نے
آج کتنے نقاب بیچے ہیں
5. جرم میں ہم کمی کریں بھی تو کیوں
تم سزا بھی تو کم نہیں کرتے
6. گھر سے ہم گھر تلک گئے ہوںگے
اپنے ہی آپ تک گئے ہوںگے
7. تیغ بازی کا شوق اپنی جگہ
آپ تو قتل عام کر رہے ہیں
8. ہم یہاں خود آئے ہیں لائے نہیں کوئی ہمیں
اور خدا کا ہم نے اپنے نام پر رکھا ہے نام
9. وفا دار اور تم ۔۔۔۔۔؟؟ خیال اچھا ہے
بے وفا اور ہم ۔۔۔؟؟ الزام بھی اچھا ہے.!_💔
10. م عشق کرو اور درد نہ ہو
مطلب دسمبر ہو اور سرد نہ ہو ۔۔
11. ہم نے کیوں خود پہ اعتبار کیا
سخت بے اعتبار تھے ہم تو
12. شب جو ہم سے ہوا معاف کرو
نہیں پی تھی بہک گئے ہونگے
13. آنسوؤں کی ضمانت بھی جہاں کام نہ آئی
وہ شخص لفظوں کا یقین خاک ،،،، کریگا`
14. آزماتے ہیں لوگ__صبر میرا.
ذکر تمہارا___باربار کر کے
15. شام ہوئی ہے یار آئے ہیں یاروں کے ہمراہ چلیں
آج وہاں قوالی ہوگی 'جاؤں' چلو درگاہ چلیں
16. مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
17. آج بھی نقش ہیں __ دل پر تیری آہٹ کے نشاں..!!!
ہم نے تیرے بعد اس راہ سے کسی کو گزر نے نہیں دیا.
Comments
Post a Comment